ویب ڈیسک: برادر اسلامی ممالک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اور بنگلا دیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور کی نگرانی میں ہوئی۔ پاکستان اور بنگلا دیش نے کل 6 اہم معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ جن میں سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ، دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان اہم او یو، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان اہم او یو شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایم او یو، ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایم او یو اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام (2025–2028) شامل ہیں۔