(ویب ڈیسک )سرمایہ کاروں کے اعتماد میں حالیہ مہینوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کا KSE100 انڈیکس بھارت کے سینسیکس سے آگے نکل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 مئی 2025 کو KSE100 انڈیکس 80,335 تھا جبکہ سینسیکس 103,527 کی سطح پر تھا۔

تاہم صرف ساڑھے 3 ماہ بعد، 20 اگست 2025 کو پاکستان کا انڈیکس 150,591 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کا سینسیکس محض 81,858 تک محدود رہا۔

مئی 2025 سے اب تک پاکستان کا KSE-100 انڈیکس 31 فیصد بڑھ چکا ہے، جبکہ بھارت کا Sensex محض 2 فیصد کی معمولی بڑھوتری دکھا سکا۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سرمایہ کاروں نے خطے میں استحکام، مواقع اور مالی حکمتِ عملی کے لحاظ سے پاکستان کو ترجیح دی ہے۔
یہ رجحان نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے خوش آئند ہے بلکہ یہ ملکی معیشت میں عالمی سطح پر ایک نئے اعتماد کی بحالی کی جانب اشارہ بھی کرتا ہے۔