(ویب ڈیسک ) اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکر میرے نام پر پیسے مانگ رہا ہے۔
واٹس ایپ پر فراڈ، مشہور شخصیات بھی نشانے پرآگئیں ۔ اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا، نامعلوم ہیکرز اسما عباس کے نمبر سے پیسوں کا مطالبے کرنے لگے۔
اسما عباس نے انکشاف کیا کہ میرے نمبر سے پیاروں کو میسجز بھیجے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پارسل کا جھانسہ دے کر کوڈ مانگا گیا، کوڈ بتاتے ہی واٹس ایپ ہیک ہو گیا، میں خیریت سے ہوں، مجھے کسی پیسے کی ضرورت نہیں، ہیکر میرے نام پر پیسے مانگ رہا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری سے ہیکر نے اسما عباس کے نمبر سے 10 لاکھ روپے مانگے۔
بشریٰ انصاری نے اسما عباس کے واٹس ایپ ہیکنگ کی تصدیق کر دی۔ بشریٰ انصاری نے میسج کا اسکرین شاٹ پبلک کر دیا۔
انہوں نے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کوڈ شیئر نہ کریں۔