منی پور میں NRC کے بغیر مردم شماری کے خلاف ہزاروں خواتین کی مشعل بردار ریلی 

منی پور میں NRC کے بغیر مردم شماری کے خلاف ہزاروں خواتین کی مشعل بردار ریلی 
کیپشن: منی پور میں NRC کے بغیر مردم شماری کے خلاف ہزاروں خواتین کی مشعل بردار ریلی 

ویب ڈیسک: منی پور کے امپھال ایسٹ میں ہزاروں خواتین نے NRC کے بغیر مردم شماری کے خلاف مشعل بردار ریلی نکالی۔  کھرائی اپونبا کلب کے زیرِ اہتمام احتجاج کیمپین فار جسٹ اینڈ فیئر ڈیلیمیٹیشن کی جاری تحریک کا حصہ تھا۔
22 اگست کی شب کھرائی اور لام لونگ بازار میں ہونے والی ریلی میں مردم شماری سے قبل NRC کو مکمل اپ ڈیٹ اور نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے غیر مقامی افراد کی شناخت و اخراج، اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs) کی بحالی اور جاری نسلی بحران کے خاتمے تک مردم شماری مؤخر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
منی پور میں اگست کے وسط سے احتجاج میں شدت آئی ہے، جبکہ 17 اگست سے گھر گھر فہرست سازی شروع ہونے کے بعد ستمبر میں مرکزی مردم شماری متوقع ہے۔ تین سال سے زائد عرصے کی خونریزی اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے باوجود مردم شماری آگے بڑھانے کے فیصلے نے مقامی آبادی کے آبادیاتی خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔ مودی حکومت منی پور کے عوام کی آواز نہیں سن رہی۔ منی پور کے مسائل کو جان بوجھ کر حل نہیں کیا جا رہا ۔

Watch Live Public News