کیا عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ خفیہ نکاح کرچکے ہیں؟

کیا عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ خفیہ نکاح کرچکے ہیں؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین فلموں کے مشہور اداکار عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں چھپ کر نکاح کر چکے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان خود سے کئی سال چھوٹی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے تیسری شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو چکے ہیں، اسی لئے انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکار عامر خان اپنی تیسری شادی کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کرینگے جو کہ اپریل 2022ء میں ریلیز ہوگی۔ اب ایک بار پھر اس حوالے سے نیوز سامنے آ رہی ہیں کہ عامر اور ثناء چھپ کر نکاح کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دونوں کے نکاح کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔ تاہم یہ خبر اور سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جعلی ہے۔ یہ فوٹو دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی تھی جس کو فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں انہوں نے اداکار کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے تاحال شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Watch Live Public News