روس: کم عمر نوجوانوں کیلئے منی مرسڈیز جی ویگن متعارف، قیمت آپ کو حیران کردے گی

روس: کم عمر نوجوانوں کیلئے منی مرسڈیز جی ویگن متعارف، قیمت آپ کو حیران کردے گی

(ویب ڈیسک )علی رضا:  الیکٹرک موٹر اور لگژری ٹرمنگ کے ساتھ ایک منی مرسڈیز جی کلاس ایس یو وی ( SUV) روس  میں وائرل ہو رہی ہے بچوں کے کھلونا ہونے کے باوجود یہ   11 ملین روبل ($ 110,000)   میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ مرسڈیز جی ویگن بہت سارے نوجوانوں کے خوابوں کی کار ہے، لیکن کیا آپ اپنے نوعمر بچے کے لیے  منی ورژن خریدنے کے لیے $100,000 سے زیادہ ادا کریں گے؟ ۔

روس میں ایک ڈیلرشپ ایک الیکٹرک مرسڈیز G-Class کم عمر نوجوانوں (جو ڈرائیونگ کرنے کی قانونی عمر سے کم ہوتے ہیں) کے لیے فروخت کر رہی ہے۔اس کا وزن صرف 800 کلوگرام ہے اور یہ  عام G-Wagon سے کافی چھوٹی ہے۔

اس میں پیرنٹل  کنٹرول فنکشن بھی ہے جووالدین کو گاڑی کی رفتار کو 60km/h سے 40km/h یا 20km/h تک محدود کرنے دیتا ہے۔ اس کے علاوہ  اس میں ایک عام جی کلاس کی تمام گھنٹیاں(Bells) بھی ہیں ، لیدر کی سیٹیں، ایک ڈیجیٹل ڈسپلے، پارکنگ سینسرز، ساؤنڈ پروفنگ، اسٹیئرنگ وہیل کنٹرولز، اور پارکنگ کے لیے ریئر ویو کیمرہ   کے۔

منی جی کلاس میں کاربن فائبر ہڈ، کاربن سپوئلر اور یہاں تک کہ کاربن ڈور ہینڈل بھی شامل  ہے۔اسپارکو سیٹ بیلٹ کے ساتھ سپورٹس کی سیٹیں آپ کو یہ گاڑی خریدنے پر مجبور کردے گی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر