ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت اقلیتوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا

ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت اقلیتوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا
کیپشن: ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت اقلیتوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا

ویب ڈیسک: فاشسٹ مودی کے بھارت میں مذہبی تعصب  اور  نفرت انگیزی نے نام نہاد سیکولر ریاست کاپردہ چاک کردیا۔ انتہاپسند ہندوتوا نظریہ کے زیر تسلط بھارت   اقلیتوں کیلئےانتہائی غیر محفوظ ہوگیا۔

بھارتی جریدہ منی کنٹرول  کے مطابق دہلی میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دَل نے   مسیحی خواتین کو مذہبی تہوار منانے سے روک دیا۔  بجرنگ دَل کے شرپسندوں نے سانتا کلازکے لباس میں ملبوس مسیحی خواتین اور بچوں کو عوامی مقامات پر ہراساں کرکے بےدخل کردیا۔ بجرنگ دَل کے شرپسندوں نےمسیحی خواتین  کیساتھ  تضحیک آمیز  رویہ اپناتےہوئے واپس گھرجانے پرمجبورکیا۔ ماضی میں بھی انتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل   کرسمس پر مسیحی برادری کوخوف و ہراس میں مبتلا کرنے میں ملوث رہی ہے۔

 منی کنٹرول نیوز کے مطابق گذشتہ سال بھی مسیحی برادری کیخلاف مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات اور ہریانہ میں ہراسگی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال ممبئی میں بجرنگ دَل کے شرپسندوں نے معصوم بچوں کوکرسمس کے پروگرام میں  ہنومان چالیسہ پڑھنے پر مجبورکیاتھا۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹس کے مطابق بھارت میں مسلم اور مسیحی برداری کیخلاف انتہا پسندانہ واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد   اقلیتوں کیخلاف مظالم میں ہوشربا اضافہ ہواہے۔

دی ڈپلومیٹس ماضی میں یہ بھی انکشاف کر چکا ہے کہ ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے مسلم اور مسیحی برادری کو بھارتی شہری ماننے کے بجائے انہیں عرب اور فلسطینی ریاستوں کا شہری قرار دے چکے ہیں۔ انتہاپسند ہندوتوا کے زیر اثربھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کومنظم طریقے سے روندنے میں مسلسل مصروف ہے۔

Watch Live Public News