ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان نان فائلرز میں سے اکثریت کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین برس کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو شناختی کارڈ نمبرز کی بنیاد پر آن لائن اور گھروں پر نوٹس ارسال کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کیا جا سکے۔