(ویب ڈیسک ) جرمنی کے سابق فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے ایک مشہور اسکی ریزورٹ میں پیش آنے افسوسناک حادثے میں جاح بحق ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 34 سالہ سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے شمالی علاقے ژابلیاک کے قریب واقع ساوِن کُک اسکی ریزورٹ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکی لفٹ پر سوار تھے۔ اس دوران اچانک لفٹ کی ایک کرسی کیبل سے الگ ہو کر پیچھے آنے والی نشست سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سابق فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر لفٹ سے نیچے گر گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کی 30 سالہ اہلیہ لفٹ میں پھنس گئیں، جن کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد انہیں بحفاظت نیچے اتارا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت لفٹ میں موجود دیگر افراد شدید خوف کا شکار ہو گئے۔ کم از کم تین مزید سیاح بھی لفٹ میں ہوا میں معلق رہے، جنہیں بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد مونٹی نیگرو کے حکام نے اسکی لفٹ کو بند کر دیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
Ex-Germany defender Sebastian Hertner dies after a ski lift malfunction in Montenegro.https://t.co/rMTPipSWYF pic.twitter.com/QsKyEZnq8n
— Posh Reporters (@poshreportersng) December 24, 2025