ویب ڈیسک: زمبابوے کے فاسٹ باؤلر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
بریڈ ایونز مسلسل 28 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران شائے ہوپ کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے معروف فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے آل راؤنڈر مارک اڈائر کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا، جنہوں نے مسلسل 27، 27 اننگز میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب اس ریکارڈ کو خطرہ بھی لاحق ہے، کیونکہ عثمان طارق اس وقت مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اگر وہ آئندہ چار میچوں میں بھی وکٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔