(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی اکثریت کے ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں دلائل دیئے۔ اراکین کی اکثریت چاہتی ہے ن لیگ کے ساتھ اتحاد پیپلز پارٹی کی ساکھ کو تباہ کر رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔ ن لیگ پی پی کو اہمیت نہیں دیتی تو اتحاد میں رہ کر کیا کریں۔
ذرائع کے مطابق اراکین نے کہا کہ اگر اتحاد میں رہے تو عوام میں کیسے جائیں گے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں رہ کر ان کی غلطیوں میں شریک ہو رہے ہیں، عوام ابھی بھی حکومتی اتحاد سے متعلق ہم سے سوال کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے سوالات کیے کہ ہم سے نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے اور نہ ہی آگاہ کیا جاتا ہے تو ہم کیسے اتحادی ہیں۔ کسی بھی قانون سازی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی تعیناتیوں سے متعلق رائے لی جاتی ہے۔