شیخ روحیل اصغر کے شانزے اور جنید کی شادی سے متعلق اہم انکشافات

شیخ روحیل اصغر کے شانزے اور جنید کی شادی سے متعلق اہم انکشافات
کیپشن: شیخ روحیل اصغر کے شانزے اور جنید کی شادی سے متعلق اہم انکشافات

ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان اور معروف تاجر شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی شانزے علی روحیل اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات فراہم کی ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شانزے اور جنید کی شادی مکمل طور پر "ارینجڈ میرج" تھی، اور "لوو میرج" کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ان کے لیے بیٹی جیسی ہیں اور ان کی بیٹی ماہ نور اور شانزے علی کافی عرصے سے گہری سہیلیاں ہیں۔ مریم نواز ایک ملاقات میں شانزے کو اپنی بہو بنانے کی خواہش ظاہر کی، جس کے بعد رشتہ طے پایا۔

شیخ روحیل اصغر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جنید صفدر ایک نہایت سادہ مزاج اور مہمان نواز انسان ہیں، اور اس رشتہ کے بارے میں ان سے چائے پر بات چیت کی گئی تھی۔

Watch Live Public News