ویب ڈیسک: ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے کہا کہ جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی اور بدترین صورتحال کے لیے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران نے واضح کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل کی طرف سے کوئی محدود یا سرجیکل حملہ کیا گیا تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیشِ نظر ایران کا نظام ہائی الرٹ پر ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر امریکی فورسز تعینات کی جا رہی ہیں اور متعدد جہاز ایران کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔