ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق روسٹن چیس ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، جبکہ جومیل واریکن نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اسکواڈ میں جوشوا بشپ، ٹیگنرائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جنگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ ٹیم نے بھی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ، فیلڈنگ اور فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ کوچنگ اسٹاف نے سلپ کیچنگ کی خصوصی ڈرلز کروائیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس بھی کی، جہاں کھلاڑیوں نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رکھی۔

Watch Live Public News