ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل عامر رضا کو ترقی دینے کے ساتھ انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا (ہلالِ امتیاز ملٹری، ستارۂ بسالت) کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
Islamabad, 24 July 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
وزیراعظم نے اس موقع پر جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ تقرری اور ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔