فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں  نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذرآتش کردیا

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں  نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذرآتش کردیا

(ویب ڈیسک) خضدارہڑنبو کراس کے قریب دہشتگردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بلوچستان میں ایک بار پھرعوام دشمن شرپسندانہ  کارروائی،فتنہ الہندوستان کےشرپسند  قومی پرستی کے نام پربلوچ عوام کے ہی جان ومال کے دشمن بن گئے۔ خضدارہڑنبو کراس کے قریب دہشتگردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

متاثرہ شہری نے ویڈیو میں دعویٰ  کیا کہ اس کی گاڑی کودہشتگردوں نے چھین کرآگ لگا دی۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ یہ  گاڑی میرے اور میرے خاندان کاواحد ذریعہ معاش تھی۔

متاثرہ شہری نے اپنی ویڈیو میں حکومت اوراداروں سے نقصان کے بدلے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ماہرین کے مطابق عام شہریوں اوران کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانااور بلوچ عوام کوعدم تحفظ کا شکار بنانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ یہ دہشتگرد بلوچوں کے حقوق کے نام پر خود بے گناہ بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں ہی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردعناصرکی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ ان کا کسی  مذہب یا قوم  سےکوئی تعلق نہیں،ان کامقصد صرف بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔

Watch Live Public News