جنوبی کوریا:وزیراعظم کے مواخذے کی تحریک خارج،قائم مقام صدر کے طور پر بحال

جنوبی کوریا:وزیراعظم کے مواخذے کی تحریک خارج،قائم مقام صدر کے طور پر بحال
کیپشن: جنوبی کوریا:وزیراعظم کے مواخذے کی تحریک خارج،قائم مقام صدر کے طور پر بحال

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے پیر کے روز وزیر اعظم ہان ڈک سو کے مواخذے کو خارج کر دیا۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ انہیں قائم مقام صدر کے طور پر بحال کر دیا ہے۔وہ موجودہ قائم مقام صدر اور وزیر خزانہ Choi Sang-mok سے عہدہ واپس لیں گے۔

یاد رہے کہ ہان کا دسمبر میں حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی نے مواخذہ کیا تھا، جب انہوں نے مبینہ طور پر آئینی عدالت میں تین ججوں کی تقرری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جو صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحقیقات کر رہی تھی اس کے بعد انہوں نے مختصر وقت کے لیے مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔

تاہم ان کے بعد موجودہ قائم مقام صدر نےعہدہ سنبھالنے کے بعد تین میں سے دو ججوں کا تقرر کیا۔

جنوبی کوریا کی مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ یونہاپ کے مطابق، ہان کے مواخذے کو عدالت کے آٹھ ججوں نے 5-1 ووٹوں میں مسترد کر دیا، جب کہ دو ججوں نے اس تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہان کی بحالی کا خیرمقدم کیا، عدالتی فیصلے سے ثابت ہوا کہ ملکی پارلیمان نے حکام کے مواخذے کے اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا۔

ہان کے بارے میں یہ فیصلہ اپوزیشن پارٹی کے رہنما لی جائی میونگ پر بدھ کو ہونے والے اپیل کورٹ کے فیصلے سے پہلے آیا ہے، جو گزشتہ نومبر میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔ لی نے 2022 کے صدارتی انتخابات میں یون کے خلاف حصہ لیا تھا۔

اب اگر لی جائی میونگ اپیل کورٹ کی طرف سے قصوروار پایا جاتا ہے، تو وہ اپنی پارلیمانی نشست سے محروم ہو سکتا ہے اور اگلی صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے نااہل ہو سکتا ہے۔

عدالت نے یون کے مواخذے پر فیصلے کے لیے کوئی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے۔ اس کے پاس فیصلہ دینے کے لیے 14 دسمبر سے شروع ہونے والے 180 دن ہیں۔

واضح رہے کہ یون کیجانب سے 3 دسمبر کو مارشل لاء کے نفاذ کے بعد سے جنوبی کوریا سیاسی بحران کا شکار ہے، تاہم اس مارشل لاء کو صرف چند گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا گیا کیونکہ ارکان پارلیمنٹ اس حکم نامے کو مسترد کرنے کے لیے ملک کی قومی اسمبلی میں پہنچ گئےتھے۔

ان کا مواخذہ 14 دسمبر کو کیا گیا تھا، تمام اپوزیشن قانون سازوں اور یون کی پیپلز پاور پارٹی کے کم از کم 12 اراکین نے مواخذے کی تحریک منظور کرنے کے لیے ہاتھ ملایا تھا۔ ملک نے یون کے مخالفین اور ان کے حامیوں کی طرف سے منظم کئی مظاہرے دیکھے ہیں۔

اگر یون کے مواخذے کو برقرار رکھا جائے تو، جنوبی کوریا کو صدر کی برطرفی کے 60 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان کرنا ہوگا۔ اگر مواخذہ ختم ہو جاتا ہے تو یون اپنے عہدے پر بحال ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News