(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔
کراچی کنگز کی مینجمنٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر، پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے، جارح مزاج کھلاڑی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میچ جتوانے کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز نے وارنر کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 بروز کو ہوگا جبکہ کراچی کنگز اپنا افتتاحی میچ 12 اپریل 2025 بروز ہفتہ کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔