کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: کھیل کے میدان میں دل کے دورے سے اموات کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خصوصاً نوجوانوں کی اچانک اموات نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

تازہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان ثاقب کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب جمعہ کے روز دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا کہ اچانک اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ گر پڑا۔ ساتھیوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی بی ایڈ کا طالبعلم تھا اور عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ نہایت ملنسار اور کرکٹ کا شوقین تھا اور مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔

Watch Live Public News