(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صیہونیوں کےساتھ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے کئی ممالک میں عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ پاکستان ، ترکیہ،عراق،لبنان اور مصر کےلوگ آواز بلند کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ کئی ممالک میں لوگ امریکا، اسرائیل کے خلاف جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صیہونیوں کےساتھ نہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ امن صرف باہمی تعاون اور عوام کی خواہشات کے احترام سے ہی ممکن ہے۔