سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی مزید کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی مزید کمی
کیپشن: Further reduction in gold price by Rs.1800 per tola

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسویسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گای ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News