پشاور : دو فریقین  کے درمیان  فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

پشاور : دو فریقین  کے درمیان  فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) : پولیس  کے مطابق پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افرادجاں بحق  جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق   فریقین کے درمیان جائیدار کا تنازعہ تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجوا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں سیدنیازعلی شاہ،بابر،وسیع اللہ،جمیل شامل ہیں جبکہ  زخمی افتخار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News