ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت کے قیام کیلئے نئی آسامیوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، آرٹیکل 208 میں ترمیم کے بعد چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت دے دی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق رجسٹرار، سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت اعلیٰ عہدوں کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی آئینی عدالت میں گریڈ 22 سے گریڈ 2 تک مجموعی 30 مختلف کیڈر کی آسامیاں پیدا کی گئیں۔
ریسرچ آفیسرز، کورٹ ایسوسی ایٹس، اسسٹنٹس، لائبریرین اور جیوڈیشل اسٹاف کی بڑی تعداد شامل ہوگی، کلریکل اسٹاف میں یو ڈی سی، ایل ڈی سی، سینئر اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ کی متعدد آسامیاں تخلیق کی گئیں۔
ڈرائیور، قاصد، نائب قاصد، مالی اور سویپر سمیت سپورٹ اسٹاف کی نمایاں تعداد بھی شامل، تمام اخراجات مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔