لاہور: ذرائع کے مطابق مہنگی ترین پٹرولنگ فورس مفلوج ہوکر رہ گئی۔ لاہور کے شہری، جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر، مہنگی ترین پٹرولنگ فورس مفلوج ہوکر رہ گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر ڈولفن پولیس کی پٹرولنگ 4روز سے بند ہے، 5سو کے قریب ڈولفن اہلکار ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیوی بائیکس کیلئے سرکاری پٹرول 4روز سے جاری نہ ہوسکا، پٹرول پمپس نے بھی مزید سپلائی دینے سے معذرت کرلی ہے، ڈولفن پولیس کے ذمہ پٹرول پمپس کے کروڑوں کے واجبات ہیں۔