سلمان خان سے 5 کروڑ بھتہ مانگنے والا سبزی فروش گرفتار،

threats given by a vegetable vender to salman khan
کیپشن: threats given by a vegetable vender to salman khan
سورس: google

ویب ڈیسک :مشہور بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور 5 کروڑ روپے کی بڑی رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے جھارکھنڈ کے شہر جمشیدپور سے گرفتار کر لیا ہے۔

 یادرہے کچھ دن پہلے ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے دھمکی موصول ہوئی تھی، جس میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی اور 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلمان خان کو دھمکی دینا والا سبزی فروش نکلا، جمشید پور میں سبزی کا ٹھیلا لگانے والا 24 سالہ حسین شیخ زندگی میں کچھ تھرل چاہتا تھا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق شیخ حسین نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ سبزی بیچ کر اپنی روزی کماتا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے وہ ٹی وی نیوز چینل پر لارنس بشنوئی کے ہاتھوں اداکار سلمان خان کے قتل کی خبریں دیکھ رہا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ اسی بہانے وہ سلمان خان کو رقم کا مطالبہ کرنے کا میسج بھی بھیجے گا، اس نے انٹرنیٹ پر ممبئی ٹریفک پولیس کا نمبر تلاش کیا اور واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے بعد اس نے فون تبدیل کردیا۔

16 اکتوبر کو پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی ٹریفک پولیس مسلسل نمبر کو ٹریس کر رہی تھی، لیکن نمبر بند تھا۔ اس کے بعد موبائل نمبر کی بنیاد پر ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جمشید پور کے ایس ایس پی کشور کوشل سے رابطہ کیا۔ ممبئی پولیس اتوار کو جمشید پور پہنچی۔ اسی دوران پیر کو بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ لیکن بدھ کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر دھمکی آمیز پیغام گزشتہ ہفتہ موصول ہوا تھا۔ ملزم نے سلمان خان کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے 5 کروڑ روپے ادا نہ کئے تو ان کا ’این سی پی لیڈر بابا صدیقی سے بدتر انجام ہوگا۔‘ 17 اکتوبر کو بھیجے گئے اس پیغام میں کہا گیا تھا، "اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بصورت دیگر، ان کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔‘

پیغام بھیجنے والے نے بعد میں اسی ہیلپ لائن پر دوسرا پیغام بھیجا اور دعویٰ کیا کہ پہلا پیغام غلطی سے بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود ممبئی پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ممبئی پولیس نے بدھ کو اعلان کیا کہ سلمان خان کو دھمکی دینے والے ملزم کو جمشیدپور، جھارکھنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ورلی پولیس کی ایک ٹیم ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اسے ممبئی لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزم کے محرکات کا پتا لگایا جا سکے۔

لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے ماضی کے واقعات کی روشنی میں، سلمان خان کو پہلے بھی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے ساتھیوں نے بالی وڈ اداکار کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اسی پس منظر میں، پولیس ہر زاویے سے اس کیس کو جانچ رہی ہے تاکہ اس طرح کی ممکنہ خطرناک صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

Watch Live Public News