پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں   انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

انگلش ٹیم  کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 89، بین ڈکٹ نے 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے  اسپنر ساجد خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں ۔ نعمان علی نے 3  اور زاہد محمود نے1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ   پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

Watch Live Public News