(ویب ڈیسک ) بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔
نوٹیفیکیشن کے تحت 121 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن اسٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔