ویب ڈیسک: مداحوں کیلئے افسوسناک خبر، اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کا کیریئر 60 سال سے زیادہ عرصے پر محیط تھا۔ وہ اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی مشہور ہیں۔
اداکارہ کا انتقال فرانس میں ہوا جہاں ان کے بچے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کئی مقامی اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کی، اور انہیں 2002 میں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کلاڈیا کارڈینیل اپریل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ اس نے 16 سال کی عمر میں بیوٹی مقابلہ بھی جیتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی کم عمری کی یہ کامیابی ان کے لیے وینس فلم فیسٹیول کا ٹکٹ ثابت ہوئی جہاں کئی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے ان سے فلم میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا کارڈینل کا ابتدائی کیرئیر چیلنجز سے بھرپور رہا، انہیں کم عمری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے لندن میں خفیہ طور پر بیٹے کو جنم دیا۔ بعد میں وہ کافی دیر تک لوگوں کے سامنے اپنے بیٹے کا تعارف اپنے چھوٹے بھائی کے طور پر کرتی رہی۔