پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

(ویب ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں،یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دو مسلم ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی علامت ہے بلکہ یہ خطے میں ایک جامع اور متوازن سلامتی کے نظام کی بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ، یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ  ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ   ہمارے سائنسدانوں کو قتل کیا اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواشمند نہیں، ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی ٹرائیکا نے امریکی حمایت سے ہمارے خلاف پابندیاں لگائیں، ایران کے خلاف دہرا میعار ختم کیا جائے، سلامتی طاقت کے استعمال سے حاصل نہیں ہوتی، ہم اپنے ملک کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرتے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اب نارملائزیشن (تعلقات کی بحالی) کے ذریعے سیکیورٹی نہیں چاہتا، بلکہ وہ اور اس کے حامی طاقت کے زور پر اپنی موجودگی مسلط کر رہے ہیں۔ اسے وہ ’امن بذریعہ طاقت‘ کہتے ہیں، جو دراصل دباؤ اور تسلط کی پالیسی ہے۔

Watch Live Public News