ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کچھ دن ملک کے بیشترمقامات پر مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا، اسی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے ۔ چند روز گرمی رہنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے کا امکان بھی ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جبکہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو کہ 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہےگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا بھی مکان ہے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے ، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، بلوچستان کے 80 سے90 فیصد علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔