ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیرا عظم شہباز شریف نے کینال کے معاملے پر کئے گئے فیصلے سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ کوئی بھی متنازع کام نہیں کرینگے،مولانا فضل الرحمان نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک نوٹی فکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا،صوبوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر بند کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کینال معاملے پر 2مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے پہلے کینال پر کام کیوں شروع کیا۔
گفتگو میں وزیرا عظم نے مولانا فضل الرحمان کو کھانے کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں: نہریں نکالنے کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا