نہریں نکالنے کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

نہریں نکالنے کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی نے نہروں کے معاملے پر ایوان سےواک آؤٹ کیا ہے،  نہ کہ خاموش احتجاج، سینیٹر شیری رحمان نے واضح کہا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت نہروں بنانے کا اعلان واپس نہیں لیتی پیپلز پارٹی احتجاج کرتے رہے گی ،میڈیا ہاؤسز سے درخواست ہے برائے کرم خاموش احتجاج کا لفظ مت استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا اعلان گلے کی ہڈی بن چکا ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اس کی بھرپور مخالفت کی جارہی ہے تاحال حکومت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے سے ناکام ہے ۔

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے واضح کہا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت نہروں بنانے کا اعلان واپس نہیں لیتی پیپلز پارٹی احتجاج کرتے رہے گی۔

دوسری جانب دریائے سندھ سے کینال منصوبے کے خلاف گولا موڑ انڈس ھائی وے پر گزشتہ 36 گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے، وکلاء آل پارٹیز رہنماؤں اور شہریوں کی جانب سے بھرپور شرکت اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

گزشتہ 36 گھنٹوں سے جاری دھرنے کے باعث ڈرائیور اور مسافر شدید پریشان ہیں،  سندھ سے پنجاب کی جانب جانے والی اشیاء کی فراہمی معطل ہوچکی۔

ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں لوڈ کی جانے والی  کھانے پینے کی چیزیں گرمی کے باعث خراب ہو رہی ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک متنازعہ کینالوں کا منصوبہ واپس نہیں لیا جائیگا دھرنا جاری رہے گا۔

Watch Live Public News