خیبرپختونخوا: 15 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا

خیبرپختونخوا: 15 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے تیسرے پولیو کیس کی تصدیق ،  ضلع بنوں میں 15 ماہ کا ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا۔
  ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اس سال  کے تیسرے پولیو کیس کی تصدیق کر دی،  ضلع بنوں کے یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 3ہو گئی۔

صوبے میں اس سال کا پہلا پولیو کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ دوسرا کیس تور غر سے رپورٹ ہوا تھا، اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب آٹھ ہو گئی۔

 سندھ سے 4، خیبرپختونخوا سے 3 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا، گزشتہ سال ملک بھر میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہو ئے تھے۔

حکام این ای او سی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے رواں سال تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک میں پولیو ڈے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 8 تک جا پہنچی، ملک میں دوسری سالانہ پولیو مہم جاری ہے، والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلاوائیں۔

Watch Live Public News