لڑکی کی ویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک سال تک مبینہ زیادتی کا انکشاف

لڑکی کی ویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک سال تک مبینہ زیادتی کا انکشاف
کیپشن: لڑکی کی ویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک سال تک مبینہ زیادتی کا انکشاف

ویب ڈیسک: پنجاب کے علاقے پتوکی  میں لڑکی سے بلیک میلنگ اور جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر لڑکی کو ایک سال تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق کوٹ سردارکاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا  واقعہ پیش آیا، ملزمان  ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دےکر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ملزم  اور  اس  کے  دوستوں نے لڑکی کی جانب مزیدکہنا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جنسی زیادتی اور ملزمان کی دھمکیوں سے متعلق والدہ کو آگاہ کیا، سرائے مغل پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان عبوری ضمانت  پر ہیں، کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News