پاکستان سےغیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری

پاکستان سےغیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری
کیپشن: پاکستان سےغیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک:پاکستان سے غیرقانونی رہائش پذیرافغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1062 غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدرکیا گیا۔ان افراد میں سے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔

ملک بدر کیے جانے والے غیرقانونی افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا میں رہائش پذیر تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ لائے گئے 123افراد دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم تھے جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔ 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News