کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ، موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ، موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ، چار موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ ایس ایم جی، 9 ایم ایم اور 12 بور کے اسلحے سے کی گئی، فائرنگ سے دکان کے شٹر اور دیوار کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے 15 سے زائد گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جمیل خان نامی شخص کا کہنا تھا کہ مقتول عثمان پولیس کے ساتھ کام کرتا تھا اور میرا رشتہ دار بھی تھا۔

عثمان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی،عثمان ٹریکٹر چلانے کا کام کرتا تھا، مجھے کسی نے فون کر کے بتایا کہ عثمان پر فائرنگ ہو گئی ہے۔ 

Watch Live Public News