(ویب ڈیسک) پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکرنے ملاقات کی۔جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔