سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی تولہ سونا 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا  جبکہ  10 گرام سونا 514 روپے کمی سے 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کم ہوکر 4640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

اسی طرح فی تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 7279 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 86 روپے کمی سے 6240 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 1 ڈالر کمی سے 68 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Watch Live Public News