محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں 27 اگست سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں اگلے ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے ، اس دوران درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔لیکن 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اھدر کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہری پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News