جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
کیپشن: جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

ویب ڈیسک: جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط سے انکار کر دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔

Watch Live Public News