52کلو سونا،230 کلو چاندی کروڑوں کی نقدی،کانسٹیبل کےگھر سےبرآمد

52کلو سونا،230 کلو چاندی کروڑوں کی نقدی،کانسٹیبل کےگھر سےبرآمد
کیپشن: 52کلو سونا،230 کلو چاندی کروڑوں کی نقدی،کانسٹیبل کےگھر سےبرآمد

ویب ڈیسک : بھارت انکم ٹیکس حکام نے ایک   کانسٹیبل سوربھ شرما اور اُن کے دوست چیتن سنگھ کے قبضے سے 52 کلو سونا، 230 کلو چاندی اور 17 کروڑ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوربھ نے سنہ 2016 میں بطور کانسٹیبل مدھیہ پریش کے محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمت حاصل کی تھی۔ قلیل عرصے میں کروڑوں روپے کے مالک بن جانے والے سوربھ کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔

ھوپال کے ایک جنگل میں حکام کو ایک کار لاوارث حالت میں کھڑی ملی۔ محکمہ انکم ٹیکس کو اس کار کی موجودگی کی اطلاع دی گئی کیونکہ یہ کار انھیں ایک تفتیش کے سلسلے میں مطلوب تھی۔ کار کی تلاشی لی گئی تو اس سے 52 کلو سونا اور 10 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔

جب اس کار کی نمبر پلیٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ چیتن سنگھ نامی شخص کی ملکیت ہے۔

انڈین حکام کو اس بات کا علم تھا کہ چیتن مدھیہ پردیش میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے کانسٹیبل سوربھ کے ساتھی ہیں۔ پارلیمانی محتسب نے پھر سوربھ اور چیتن کے گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں سے انھوں نے مزید 230 کلو چاندی اور کروڑوں روپے نقد برآمد کیے۔

وربھ شرما کی پیدائش مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی اور انھیں محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمت اپنی والد کی جگہ اس وقت ملی تھی جب دوران سروس سنہ 2016 میں اُن کی وفات ہوئی۔

سوربھ کے والد اپنی موت سے قبل مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت میں ملازمت کر رہے تھے لیکن وہاں کوئی اسامی خالی نہیں تھی چنانچہ سرکار نے اُن کے بیٹے سوربھ کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمت دے دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ صرف سات برسوں میں سوربھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیک پوسٹس کے درجنوں ٹھیکے لیے اور بےتحاشہ دولت اکھٹی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 سوربھ کے گھر سے سات کروڑ 98 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیا ملی ہیں جن میں کرنسی، ہیرے اور کاریں بھی شامل ہیںوالیار کے رہائشی علاقوں میں متعدد جائیدادیں بھی سوربھ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

Watch Live Public News