ویب ڈیسک: انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ایجنٹ گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اشرف کو ایمن آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا، ملزم نے شہری سے انگلینڈ ملازمت کیلئے 62لاکھ96ہزار روپے ہتھیائے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ایف آئی اے نے کھرڑیانوالہ میں چھاپہ مارکر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اشفاق انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم بین الاقوامی گروہ کا اہم رکن ہے،گروہ شہریوں سے بھاری رقوم بٹور کر ترکی کے راستے یورپ بھجواتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر آذربائیجان، ترکی بھجواتا تھا، ملزم شہریوں کو ترکی سے بذریعہ سمندر یورپی ممالک بھجواتا تھا، ملزم کے دیگر ساتھی ترکی اور دیگر ممالک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں۔