اسٹالینز نے مارخورز کو شکست دے کر  چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اسٹالینز نے مارخورز کو شکست دے کر  چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

(ویب ڈیسک )   اسٹالینز نے فائنل میں   مارخورز کو شکست دے کر  چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔   مارخورز کی ٹیم 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پانچ گیندوں قبل 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسٹالینز کی جانب سے  اوپنر یاسر خان نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ جہاں داد خان 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان محمد حارث نے 21 رنز بنائے۔

انہوں نےمقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز  بنائے۔

  مارخورز کے عاکف جاوید نے 2، محمد نواز، عمران جونیئر اور فیضان نے 1،1 وکٹ لی۔

جواب میں مارخورز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فیضان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان افتخار احمد 22 اور اوپنر فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

  اسٹالینز کے محمد علی نے3، جہانداد خان اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹائٹل جیتنے پر اسٹالینز کو 15 ملین انعامی رقم دی گئی۔

Watch Live Public News