پی آئی اےنجکاری: فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت

پی آئی اےنجکاری: فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت
کیپشن: پی آئی اےنجکاری: فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت

ویب ڈیسک: قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جہاں فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہو گئی ہے۔

کنسورشیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے سلسلے میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی باضابطہ طور پر عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ بن گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ شراکت داری ائیرلائن کی مالی معاونت اور کارپوریٹ مہارت کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر قومی ائیرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کنسورشیم کے انتظامی ڈھانچے کا بھی حصہ ہوگی، جبکہ زمینی آپریشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر 75 فیصد حصص خریدنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Watch Live Public News