مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں ، عمران خان اب آپ دیکھیں گے کہ "بگڑی ہوئی شہزادی" آپ کو کیسے مات دیتی ہے ، آپ جیسے گاڈسن اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے ۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ کا "چور ڈاکو" کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا ہے ، آپ 190 ملین پاؤنڈ (58 ارب) کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ، اس کے علاوہ توشہ خانہ کی ڈکیتی، بیوی کے زیورات، رشوت میں پانچ کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں ، التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں جو کہ آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے ، واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کو اپنے ٹوئٹ میں "بگڑی شہزادی" کہہ کر مخاطب کیا تھا ۔Oh,how the mighty have fallen!Your squeals are not amiss as you have been the king of conspiracies,thriving & surviving on them with the help of your Godfather Faiz & his vestiges. Now watch the ‘spoilt brat’ checkmate you so Godsons & pawns like you are relegated to irrelevance. https://t.co/TvBnFnk7VL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023
The fact that you are avoiding courts and begging for adjournments is a glaring admission of you being guilty. Plastered leg will no more save you. Man up & face the law. https://t.co/hwtGVaPDtg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2023