شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں صلح،بھرپورساتھ دینےکااعلان

شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں صلح،بھرپورساتھ دینےکااعلان
کیپشن: شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں اختلافات ختم، صلح ہو گئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی پر شوکاز کے سلسلہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر سے ملنے پہنچ گئے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی اور شیر افضل مروت بغلگیر ہو گئے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، اس موقع پر شیر افضل بیرسٹر گوہر کو بوسہ بھی دیتے رہے، دونوں رہنماؤں کے مابین اختلافات ختم، صلح ہوگئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

جاری کئے گئے نوٹس میں شیر افضل مروت کو دو روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News