ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت اور ان سے منسوب پیغامات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی قسم کا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سیف سے ملاقات کی خواہش کے حوالے سے بھی انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ بیرسٹر سیف سے ملاقات سے متعلق کسی بھی رابطہ کاری یا مشاورت سے لاعلم ہیں، جبکہ اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کی جانب سے اس معاملے پر انہیں کوئی پیغام یا ہدایت موصول نہیں ہوئی۔