فوج کے خلاف بولنے پر جائداد ضبطگی کا قانون منظور

russian law
کیپشن: russian law
سورس: google

ویب ڈیسک : روس میں فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون پاس ہوگیا، روسی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے قانون کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق فوج کیخلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے اور روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنیوالے قانون کی زد میں آئیں گے،قانون کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر روسی فوج کیخلاف بولنے والوں کی جائیداد بھی ضبط ہوگی۔

روسی پارلیمنٹ سے منظور قانون کے مطابق کارروائی ان تمام لوگوں کیخلاف بھی ہوگی جو ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں اور یوکرین جنگ پر تنقید کرتے ہیں، ساتھ ہی روس میں گھروں اور اپارٹمنٹ سے ہونیوالی آمدنی سے گزارا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں فوج مخالفین کیخلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395اور مخالفت میں صرف 3ووٹ پڑے،رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشوسٹین نے بھی ماسکو میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (اسٹیٹ ڈوما)کے سیشن میں شرکت کی۔