ویب ڈیسک: آج صوبیدار لیاقت علی شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت صوبیدار لیاقت علی شہید کی چوتھی برسی آج قومی جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ قوم نے اپنے عظیم ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سلام پیش کیا۔
صوبیدار لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا۔ وہ 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر میں دورانِ ڈیوٹی مادرِ وطن کی حرمت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے اور صوبیدار لیاقت علی شہید اسی جذبے کا روشن استعارہ ہیں۔ ان کی بے مثال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہید کی یہ قربانی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر پاکستانی ہر لمحہ تیار ہے۔