چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےتاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےتاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

(ویب ڈیسک )آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی  ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے  پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔ 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News